سینیٹ کمیٹی بندرگاہوں سے کنٹینرز غائب ہونے پر شدید برہم

برآمدات بڑھانے کیلیے ضلعی چیمبرآف کامرس فعال کیے جائیں،قائمہ کمیٹی برائے تجارت


Numainda Express November 28, 2013
معاملات کی اعلیٰ سطح پرتحقیقات کی جارہی ہیں سیکریٹری وزارت پورٹس اینڈشپنگ ، فوٹو: فائل

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پورٹس اینڈشپنگ نے بندرگاہوں سے کنٹینرز غائب ہونے پرسخت برہمی کااظہارکیا ہے۔

کمیٹی کے اجلاس میں اورنگی فش ہاربراورکراچی سے31کنٹینر ز کے غائب ہوجانے اور پورٹ قاسم اتھارٹی کی طر ف سے صنعتی اورتجارتی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے معاملات پرمحکمہ جات کی طر ف سے دی گئی بریفنگ میں تضاداور نامکمل تفصیلات پرچیئر مین کمیٹی نے سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری اداروں اور بیوروکریسی کا غیرذمے دارانہ رویہ ناقابل برداشت ہے۔ جعل سازی اوربے ایمانی ہضم نہیںکی جاسکتی۔ سیکریٹری وزارت پورٹس اینڈشپنگ نے کہاہے کہ معاملات کی اعلیٰ سطح پرتحقیقات کی جارہی ہیں۔



علاوہ ازیں قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ نے وزارت ہائوسنگ وتعمیرات کے حکام کی بریفنگ مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک بھرمیں وفاقی ہاسٹلزاور لاجزکی حالت جیلوںسے زیادہ خراب ہے۔ الاٹیوںنے 50,50لاکھ جمع کرادیے مگر 3سال گزرنے کے باوجودہائوسنگ پروجیکٹ شروع نہیںہو سکا۔ 2 وزرائے اعظم اس منصوبے کاافتتاح کرچکے، زمینی حقائق یہ ہیںکہ موقع پرکسی ترقیاتی منصوبے کانام ونشان تک نہیں۔ کمیٹی نے اگلے اجلاس میںاسٹیٹ آفس پی ڈبلیوڈی اورپی ایچ اے سے اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ طلب کرلی ۔

مقبول خبریں