پاکستان پوسٹ نے الیکٹرانک منی آرڈر سروس متعارف کرادی

ملک بھرمیں رقوم کی ترسیل مزید سہل،2 ہزارتاایک لاکھ روپے بھیجے جا سیکیں گے

وصول کنندہ صارف ڈاکخانہ یا گھرکی دہلیز پررقم حاصل کرسکتا ہے، حکام پاکستان پوسٹ۔ فوٹو: فائل

پاکستان پوسٹ نے صارفین کی سہولت کے لیے رقوم کی ملک بھرمیں آسان، محفوظ ترین اورکم وقت میں ترسیل کے نظام کوالیکٹرانک منی آرڈرسروس کے ذریعے مزید سہل بنا دیا۔

پاکستان پوسٹ کے حکام نے بدھ کو بتایا کہ پاکستان پوسٹ اپنے صارفین کو نت نئی اور جدید سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہرممکن وسائل کوبروئے کارلایا جا رہا ہے تاکہ صارفین کو ان کی دہلیز پر سہولتیں دستیاب ہوں۔ حکام نے بتایا کہ منی آرڈر کے بعد الیکٹرانک منی آرڈر کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے 2 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کی رقوم 50روپے سے600روپے تک کے معمولی چارجز کے ساتھ منتقل کرسکتے ہیں۔




اس سروس کے تحت وصول کنندہ صارف ڈاکخانہ یا گھر کی دہلیز پررقم حاصل کرسکتا ہے۔ رقم پہنچنے پر بھجوانے والے اور وصول کرنے والے کو موبائل فون پر پیغام بھیجا جاتا ہے جس کے بعد وصول کنندہ صارفین اپنی رقوم قریبی ڈاکخانہ پر اپنی شناخت بتاکروصول کرسکتے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ یہ سہولت ملک بھرمیں فراہم کی جا رہی ہے۔
Load Next Story