افغانستان فرانسیسی امدادی گروپ کے 6 مقامی ملازمین قتل

صوبہ فریاب کے ضلع پشتون کوٹ میں ان افراد کو کار سے گھسیٹ کر باہر نکالنے کے بعد گولیاں ماری گئیں، ایک شخص زخمی


News Agencies/AFP November 28, 2013
6 افغان ملازمین جھڑپ کے بعدہلاک ہوئے 7 افرادکی ٹیم کونشانہ بنایا گیا ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ فوٹو: فائل

مشتبہ طالبان جنگجووں نے بدھ کوشمالی افغانستان کے ایک شورش زدہ علاقے میں فرانسیسی امدادی گروپ اکٹیڈکیلیے کام کرنیوالے مقامی عملے کے 6افراد کوگولی مارکرہلاک کردیا یہ بات گروپ نے کہی۔

صوبائی پولیس سربراہ نبی جان ملاخیل نے اے ایف پی کوبتایا کہ فریاب صوبہ کے ضلع پشتون کوٹ میں ان افرادکوان کی کار سے گھسیٹ کرباہر نکالا گیا اور پھرگولی ماری گئی صوبے کی سرحدیں ترکمانستان سے ملتی ہیں۔ اکٹیڈ تکنیکی تعاون وترقی سے متعلق ادارے کی طرف سے پیرس سے جاری بیان میں ہلاکتوں کی مذمت کی گئی ہے اوروضاحت کی گئی ہے کہ ہلاکتیں 6 ہوئی ہیں اس سے قبل مقامی حکام کاکہنا تھا کہ 7 افراد مارے گئے ہیں، اس کاکہنا ہے کہ 6 افغان ملازمین جھڑپ کے بعدہلاک ہوئے 7 افرادکی ٹیم کونشانہ بنایا گیا ایک شخص زخمی ہوا ہے۔



بیان کے مطابق ان افرادکوشمال میں ترقیاتی کام کے دوران ہلاک کیا گیا ہمیں اپنے ساتھیوں کی ہلاکتوں پرافسوس ہے جبکہ انہیں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ہلاک کیا گیا۔ اکٹیڈ ایک غیرسرکاری تنظیم ہے جسکی بنیاد1993 میں رکھی گئی اوریہ افغانستان اورترقی یافتہ دنیا بھر میں تعمیراتی منصوبوں پرکام کررہی ہے افغانستان میں اس کے 34 منصوبے چل رہے ہیں اورگزشتہ سال ملک میں اس کے مقامی عملے کی تعداد 864جبکہ عالمی عملے کی تعداد 13تھی۔

مقبول خبریں