جنرل کیانی کوالوداع کرنے کیلیے کورکمانڈرزکانفرنس آج ہوگی
کل سبکدوش ہونیوالے آرمی چیف کوخراج تحسین،کمان کی تبدیلی کوحتمی شکل دی جائیگی
جنرل کیانی نے سی ایم ایچ میں تعمیرکردہ نئے بلاکس کا افتتاح کیا،تعمیراتی کام کی تعریف فوٹو : فائل
GOJRA:
آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت آخری کور کمانڈرز کانفرنس آج جمعرات کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہو گی ۔
ذرائع کے مطابق اس الوداعی کانفرنس میں جنرل کیانی کی پاک فوج میں سرانجام دینے والی خدمات کو خراج تحسین پش کیا جائیگا ۔ کانفرنس میں پاک فوج کی کمان کی تبدیلی بارے میں معاملات کو بھی حتمی شکل دی جائے گی ۔آئی این پی کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کی طرف سے مقرر کردہ نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود بطور چیف آف جنرل اسٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف بطور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ اینڈ ایلیو ایشن شریک ہوں گے۔
دوسری جانب بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بدھ کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال راولپنڈی میں تعمیر کیے گئے نئے جدید شعبہ بیرونی مریضاں، حادثات و ایمرجنسی اور تشخیصی بلاکس کا افتتاح کیا۔ انھوں نے مختصر وقت میں اسپتال کے اعلیٰ معیار کے بلاکس کی تعمیر میں حصہ لینے والوں کی تعریف کی۔