21 ملکی جامعات کی انجینئرنگ ڈگریاں جعلی قرار تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

2013ء سے اب تک ملک بھر کے 21 اداروں کی ڈگریاں غیر مستند قرار دی گئی ہیں، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

غیر مستند ڈگریاں جاری کرنے والوں اداروں پنجاب کی 11 ہونیورسٹیز و کالجز شامل ہیں، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی (فوٹو: فائل)

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ملک بھر کی 21 یونیورسٹیز و کالجز کی انجینئرنگ کی ڈگریوں کو جعلی اور غیر مستند قرار دے دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق انجینئرنگ کے شعبے میں جعلی ڈگریوں کا معاملہ ایک بار پھر قومی اسمبلی میں پہنچ گیا ہے اور اس حوالے سے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ملک بھر کی 21 یونیورسٹیز اور کالجز کی انجینئرنگ کے شعبے میں جاری ہونے والی ڈگریوں کو جعلی اور غیر مستند قرار دیا ہے۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے پیش کی گئی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ 2013ء سے اب تک ملک بھر کے 21 اداروں کی ڈگریاں غیر مستند قرار دی گئی ہیں، غیر مستند ڈگریاں جاری کرنے والوں اداروں میں پنجاب کی 11 ہونیورسٹیز و کالجز، سندھ کی 5، آزاد کشمیر 1، اسلام آباد 3 اور گلگت بلتستان کی ایک یونیورسٹی کی انجینئرنگ کی ڈگری غیر مستند ہے۔
Load Next Story