نومنتخب افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ کام کرنے کیلیے تیار ہیں عمران خان
پاکستان خطے میں امن کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا، عمران خان
پاکستان خطے میں امن کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا، وزیراعظم۔ فوٹو: فائل
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں نومنتخب افغان صدر اشرف غنی کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اشرف غنی کو مبارکباد دیتا ہوں اور ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں، پاکستان خطے میں امن کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنی دوسری ٹویٹ میں میانوالی کے صحافی انوار حسین حقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ انوار حسین حقی ہر مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑے رہے، انہوں نے میرا ساتھ اس وقت دیا جب تحریک انصاف کا مذاق اڑایا جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : افغان صدر کی تقریبِ حلف برداری دھماکوں سے گونج اُٹھی
دریں اثنا انہوں ںے ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی پر انہیں مبارک باد پیش کی اور کہا کہ دعا ہے کہ یہ تہوار ان کے لیے فرحت و سلامتی کا وسیلہ بنے۔