صحافی عزیز میمن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری موت قتل قرار

عزیز میمن کا زندہ حالت میں سانس بند کیا گیا جس سے ان کی موت واقع ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ

عزیز میمن کا زندہ حالت میں سانس بند کیا گیا جس سے ان کی موت واقع ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ۔ فوٹو:فائل

صحافی عزیز میمن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری ہوگئی جس میں صحافی کی موت کو قتل قرار دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھر میرپور ماتھیلو میں پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والے صحافی عزیز میمن کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں ان کی موت کو قتل قرار دیا گیا ہے۔


یہ پڑھیں: سینئرصحافی عزیز میمن کو قتل کردیا گیا

پوسٹ مارٹم رپورٹ ڈاکٹر تحسین میمن اور ڈاکٹر زاہد شیخ کے دستخط سے جاری کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ عزیز میمن کی موت طبعی نہیں ہوئی بلکہ ان کا زندہ حالت میں سانس بند کیا گیا جس سے ان کی موت واقع ہوئی۔

واضح رہے کہ حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری ہونے کے بعد اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے دیا گیا پولیس کا بیان جھوٹا ثابت ہوگیا جس میں سندھ پولیس نے صحافی کی موت طبعی قرار دیا تھا۔
Load Next Story