بائیومیٹرک سسٹم سے پی ٹی اے کے چیئرمین کے کوائف کی تصدیق نہ ہوسکی
نادرا کے ریکارڈ میں چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹرسید اسماعیل شاہ کے انگوٹھے کا نشان غیرواضح نکلا۔
چیئرمین پی ٹی اے نے کئی مرتبہ انگوٹھے کی اسکیننگ کرائی تاہم ہر بار انگوٹھے کے نشان سے کوائف کی تصدیق میں ناکامی رہی۔ فوٹو: فائل
نادرا کے ریکارڈ میں چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹرسید اسماعیل شاہ کے انگوٹھے کا نشان غیرواضح نکلا، چیئرمین پی ٹی اے پہلی بائیومیٹرک تصدیق شدہ سم رجسٹریشن کروانے کے ایک منفرد اعزاز سے محروم ہوگئے۔
نادرا کے ریکارڈ میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ کے انگوٹھے کا نشان واضح نہ ہونے کی وجہ سے کراچی میں پہلے بائیومیٹرک سسٹم کے افتتاح کے موقع پر چیئرمین پی ٹی اے کے کوائف کی تصدیق نہیں ہوسکی، ٹیلی کام کمپنی کے گلشن اقبال میں واقع کسٹمر سینٹر پر نصب بائیومیٹر سسٹم کے افتتاح کے لیے چیئرمین پی ٹی اے نے کئی مرتبہ انگوٹھے کی اسکیننگ کرائی تاہم ہر بار انگوٹھے کے نشان سے کوائف کی تصدیق میں ناکامی رہی جس پر افتتاحی تقریب میں موجود پی ٹی اے کے دوسرے اعلیٰ افسر کے انگوٹھے کی اسکیننگ کی گئی جس کی فوری طور پر نادرا کے ریکارڈ سے تصدیق ہوگئی اور ان کے نام پر بائیومیٹرک سے تصدیق شدہ پہلی سم رجسٹر کرلی گئی۔