ٹی 20 ورلڈ کپ لارا نے ٹائٹل کی دوڑمیں عالمی نمبر1 پاکستان کونظر انداز کردیا
مختصرفارمیٹ کا یہ ورلڈ کپ کسی بھی ٹیم کے لیے آسان نہیں، سابق کپتان برائن لارا
میزبان ہونے کے ناطے آسٹریلیا اس بار فیورٹ ہوگا، لارا: فوٹو: فائل
ویسٹ انڈیزکے سابق کپتان برائن لارا نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے پاکستان کو اپنی فیورٹ ٹیموں میں شامل نہیں کیا۔
ایک انٹرویومیں بائیں ہاتھ کے عظیم بلے بازنے واضح کیا ہے کہ مختصرفارمیٹ کا یہ ورلڈ کپ کسی بھی ٹیم کے لیے آسان نہیں۔ میزبان ہونے کے ناطے آسٹریلیا اس بار فیورٹ ہوگا، اسے ویسٹ انڈیزاوربھارتی ٹیم سے خبرداررہنا پڑے گا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی ناقابل یقین کارکردگی کے حوالے سے ہر ٹیم کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
سابق کپتان برائن لارا نے کہا کہ ویسٹ انڈیزدوباراوربھارتی ٹیم ایک باریہ ٹرافی اپنے نام کرچکی ہے تاہم آسٹریلیا ابھی تک ٹی ٹوئنٹی کپ جیت نہیں پایا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 18 اکتوبرسے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ 2016 میں آخری باربھارت کے شہرکولکتہ میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو چار وکٹ سے ہراکرٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔