میرے لئے آسکر ایوارڈ جیتنا بچوں والا کام ہے فیروز خان

حال ہی میں مجھے ہالی ووڈ کے ایک پروجیکٹ کے لئے مرکزی کردار کی آفر ہوئی تھی، فیروز خان

حال ہی میں مجھے ہالی ووڈ کے ایک پروجیکٹ کے لئے مرکزی کردار کی آفر ہوئی تھی، فیروز خان۔ فوٹو: فائل

معروف اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ میرے لے آسکر ایوارڈ جیتنا بچوں والا کام ہے۔

ایک ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں فیروز خان کا کام کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حال ہی میں مجھے ہالی ووڈ کے ایک پروجیکٹ کے لئے مرکزی کردار کی آفر ہوئی تھی لیکن میں نے یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ میں اس طرح کے پروجیکٹ قبول کرکے ماضی کی زندگی کی طرف واپس نہیں جانا چاہتا۔


فیروز خان نے آسکر ایوارڈ جیتنے سے متعلق کہا کہ میرے لئے آسکر ایوارڈ جیتنا بہت بچوں والا کام ہے، یہ میرے لئے کسی صورت بھی مشکل کام نہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: فیروز خان کے بعد بہن دعا ملک نے بھی شوبز چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

واضح رہے کہ فیروز خان نے حال ہی میں شوبز سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ اگرضرورت پڑی تو اب صرف اداکاری محض اسلام کی تعلیمات کے لیے ہی کروں گا۔
Load Next Story