ڈریم ورکس نے کھلی فضا کے بجائے زیر زمین انوکھا واٹر پارک بنادیا
پارک میں 40 واٹر سلائیڈز اور رائیڈز،مڈغاسکر کا بارانی جنگل، شریک فلم کی مشہور دلدل اور کنگ فو پانڈا کی لوکیشنز شامل
ڈریم ورکس کمپنی کی جانب سے شمالی امریکا کا سب سے بڑا انڈور واٹر پارک اس ہفتے کھولا جارہا ہے (فوٹو: فائل)
دنیا بھر میں واٹرپارک کھلی فضا میں بنائے جاتے ہیں لیکن اب دنیا کا سب سے بڑا انڈور واٹر پارک اس ہفتے کھولا جارہا ہے جسے اینی میشن فلمیں بنانے والی کمپنی 'ڈریم ورکس' نے تیار کیا ہے۔
اس واٹر پارک میں رائیڈز، پھسلیاں اور دیگر تفریحی تعمیرات مشہور کرداروں کنگ فو پانڈا اور شریک سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہیں جبکہ بچے اور بڑے ان فلموں کے کرداروں کو بھی جیتا جاگتا ہوا دیکھ سکیں گے۔
ڈریم ورکس کے مطابق یہ شمالی امریکا کا سب سے بڑا واٹر پارک ہے جسے ہر ممکن حد تک حقیقی بنایا گیا ہے۔ ڈریم ورکس واٹر پارک کی تعمیر میں ایک اور ادارہ امریکن ڈریم بھی ہے جو نیو جرسی کی ایک کمپنی ہے لیکن یہ واٹرپارک مرحلہ وار انداز میں کھولا جائے گا۔
واضح رہے کہ پورا پارک ہی شیشے سے بنی بہت بڑی عمارت کے اندر قائم کیا گیا ہے جس میں ایک دو نہیں بلکہ 40 سے زائد واٹر سلائیڈز اور رائیڈز تعمیر کی گئی ہیں۔ مڈغاسکر کا پورا بارانی جنگل یہاں تعمیر کیا گیا ہے اور شریک فلم کی مشہور دلدل بھی بنائی گئی ہے۔ اسی جگہ کنگ فو پانڈا کی مشہور جگہوں کو بھی دیکھا جاسکے گا۔
https://www.youtube.com/watch?v=6a5m-yATSa0
واٹر پارک کی ایک اور خاص بات پرفیکٹ سویل ہے جو ڈیڑھ ایکڑ پر پھیلا دنیا کا سب سے بڑا ایسا سوئمنگ پول ہے جہاں مشینوں کے ذریعے مصنوعی لہریں پیدا کی جاتی ہیں جبکہ ایک اور طویل ترین واٹر سلائیڈ بھی ہے جس کی اونچائی 142 فٹ کے لگ بھگ ہے۔
اسی پارک میں ''نکلیوڈیون یونیورس'' کے نام سے ایک تفریحی گوشہ بنایا گیا ہے جبکہ برف پر پھسلنے کی انڈور اسکینگ سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔