ایشیائی ترقیاتی بینک کا کورونا وائرس کی روک تھام کیلیے 20 کروڑ ڈالر کا اعلان

احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اے ڈی بی کا ہیڈ کوارٹر 12 مارچ سے عارضی طور پر بند، آپریشنز جاری رہیں گے، اعلامیہ

ادویہ ساز کمپنیوں کیلئے سپلائی،چین فنانس پروگرام کے تحت معاونت فراہم کی جائے گی، اعلامیہ۔ فوتو، فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے درکار ادویات و آلات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے 20 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بینک کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ادویہ ساز اور دیگر آلات بنانے والی کمپنیوں کیلئے اپنے سپلائی،چین فنانس پروگرام کے تحت معاونت فراہم کرے گا۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ طلب میں اضافے کے بعد ادویات و آلات تیار کرنے والی اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ اس لیے ان کمپنیوں کو پیداوار میں اضافے اور فراہمی جاری رکھنے میں مدد کے لیے اے ڈی بی کی جانب سے کمرشل بینکوں کے تعاون سے ایشیاء اور ایشاء پیسیفک میں فنانسنگ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

درایں اثنا کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ایشیائی ترقیاتی بینک کے ہیڈ کوارٹر کی عمارت ملازمین کے لیے عارضی طور پر بند کردی گئی ہے تاہم آپریشنز جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس؛ ایشیائی بینک کا ہیڈ کوارٹر بند، ملازمین کو گھر سے کام کی ہدایت
Load Next Story