کورونا وائرس ایشیائی بینک کا ہیڈ کوارٹر بند ملازمین کو گھر سے کام کی ہدایت

حفاظتی اقدامات کے بعد بینک دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا جائے گا، اے ڈی بی


ویب ڈیسک March 12, 2020
اے ڈی بی دفتر آنے والے ویزیٹر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پریہ ہدایات جاری کی گیں ہیں: فوٹو: فائل

KARACHI: ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس کے پیش نظر اپنا ہیڈ کوارٹر بند کرکے ملازمین کو گھر بیٹھ کر کام کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بینک ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت کے پیش نظر اے ڈی بی ہیڈ کوارٹر کی عمارت ملازمین کے لئے عارضی طور پر بند کی گئی ہے کیونکہ بینک انتظامیہ کیلئے اپنے عملے اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت سب سے زیادہ اہم ہے۔ یہ ہدایات اے ڈی بی کے صدر دفتر آنے والے وزیٹرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر جاری کی گئی ہیں۔

 

اس خبرکوبھی پڑھیں: عالمی ادارہ برائے صحت نے کورونا وائرس کے مرض کو عالمی وبا قرار دیدیا

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی ملازمین 12 مارچ سے عارضی طور پر گھر سے ہی کام کریں گے تاہم بینکنگ آپریشنز جاری رہیں گے، دیگر حفاظتی اقدامات کے بعد بینک دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس سے پھیلنے والے مرض کو 'عالمی وبا' (پینڈیمک) کا درجہ دیدیا ہے۔