مسائل کا حل ہاکی فیڈریشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
معاملات بااحسن انداز میں چلانے کیلیے30 کروڑ روپے کی فوری ضرورت ہے،رانا مجاہد
وزیراعظم سے ملاقات کا مقصد قومی کھیل کے مسائل حل کرنے کیلیے رہنمائی لینا ہے۔ رانا مجاہد۔ فوٹو: فائل
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کے مسائل حل کرانے کیلیے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا۔ نو منتخب عہدیداروں کی جانب سے میاں نواز شریف کی کھیلوں بالخصوص ہاکی سے دلی اور جذباتی وابستگی کو سراہتے ہوئے ملاقات کیلیے وقت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پی ایچ ایف کے25 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے انتخابات میں سابق کپتان اختر رسول صدر، رانا مجاہد علی سیکریٹری اور شاہد علی خان خزانچی منتخب ہوئے ہیں۔رانا مجاہدکا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ہاکی فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں، ان سے ملاقات کرنے کا مقصد قومی کھیل کے مسائل حل کرنے کیلیے رہنمائی لینا ہے۔ نمائندہ ''ایکسپریس'' سے خصوصی بات چیت میں انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی سیاست کے ساتھ ملکی کھیلوں پر بھی گہری نظر ہے، ان کی طرف سے ملنے والی گائیڈ لائن کی روشنی میں ہاکی کے تابناک مستقبل کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
ایک سوال پر رانا مجاہد علی نے کہا کہ پی ایچ ایف مالی مشکلات کا شکار ہے، غیر ملکی ٹیموں کے پاکستان نہ آنے کی وجہ سے اسپانسرشپ نہ ہونے کے برابر ہے، سیکریٹری فیڈریشن نے کہا کہ قومی کھیل کے معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے پی ایچ ایف کو 30 کروڑ روپے گرانٹ کی فوری ضرورت ہے۔ رانا مجاہد علی نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے، اس کی آمدنی کا مستقل ذریعہ ہونا چاہیے، پی ایچ ایف کیلیے سالانہ وفاقی بجٹ میں مستقل بنیادوں پر 50 کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کی جانی چاہیے، اس سے ہمارے بعد آنے والے فیڈریشن عہدیداروں کو بھی مالی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔