جنرل ہارون اسلم کا استعفیٰ خوش آئندہے تحریک طالبان پاکستان

جنرل اسلم نے سوات آپریشن کی نگرانی کی تھی ،ان آرمی چیف بننے سے مذاکرات کے تمام تر راستے محدودہوجاتے، طالبان


Online November 30, 2013
جنرل اسلم نے سوات آپریشن کی نگرانی کی تھی ،ان آرمی چیف بننے سے مذاکرات کے تمام تر راستے محدودہوجاتے، طالبان۔ فوٹو؛فائل

AMSTERDAM: تحریک طالبان پاکستان نے لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کے استعفے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرانھیں آرمی چیف بنایا جاتا تو مذاکرات ممکن نہیں تھے۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیاہے کہ جنرل ہارون اسلم کے بعدایک بارپھر حکومت سے مذاکرات کاسوچ رہے ہیں،پا کستان پرفوج کا تسلط قائم ہوتا جارہا ہے۔



وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف کے انتخاب کیلیے دانشمندی کامظاہرہ کیا،جنرل اسلم نے سوات آپریشن کی نگرانی کی تھی ،ان آرمی چیف بننے سے مذاکرات کے تمام تر راستے محدودہوجاتے۔

مقبول خبریں