فہد مصطفیٰ کس کس کے عشق میں مبتلا رہے خود بھانڈا پھوڑ دیا

ایمان علی سے ملنے کے بعد عشق برقرار نہیں رہا لیکن ونیزہ احمد کو اب بھی پسند کرتا ہوں، فہد مصطفیٰ

میں نے کبھی رنگ گورا کرنے والی ٹریٹمنٹ نہیں کرائی، فہد مصطفیٰ کا دعویٰ (فوٹو: فائل)

معروف میزبان اور اداکار فہد مصطفیٰ نے ایک انٹرویو میں 2 مقبول اداکاراؤں اور ماڈلز کے عشق میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

فہد مصطفیٰ نے بھولے کے کردار سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تو انہیں خود اندازہ نہیں تھا کہ وہ ایک دن مقابلے کے ایک شو کے مقبول ترین، صف اول کے میزبان بن جائیں گے اور ڈرامے ہی کیا فلموں میں بھی دن دگنی اور رات چوگنی کامیابیاں سمیٹیں گے۔

آن لائن پروگرام میں اپنے انٹرویو میں فہد مصطفیٰ نے اپنی شوبز زندگی کے کچھ رازوں کا پردہ فاش بھی کیا جس سے ان کے مداح تاحال ناواقف تھے۔ مقبول اداکار نے بتایا کہ وہ شروع ہی سے ماڈل ونیزہ احمد کو پسند کرتے ہیں اور آج بھی ونیزہ سے ملاقات کے وقت ان کے لبوں پر غیرمانوس سی مسکراہٹ پھیل جاتی ہے۔



فہد کا مزید کہنا تھا کہ انہیں مشہور ماڈل ایمان علی سے بھی کرش ہوا تھا لیکن یہ عشق ماڈل سے ملاقات کے بعد جھاگ کی طرح بیٹھ گیا تھا۔ اداکار فہد نے اس موقع پر ہنستے ہوئے اپنے ہاتھوں کو ایسے جوڑا جیسا معافی مانگتے وقت جوڑا جاتا ہے۔


فہد مصطفیٰ کے مداح اور ناقدین دونوں ہی اس بات کے لیے پُرتجسس دکھائی دیتے ہیں کہ کیا فہد نے رنگ گورا کرنے کے ٹیکے لگوائے ہیں۔ اس سوال کے جواب میں اداکار نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی صحت کا خیال رکھتا ہوں، خوراک پر توجہ رکھتا ہوں اور معالجین سے بھی مشورہ لیتا ہوں۔



معروف اداکار نے مزید کہا کہ میں نے کبھی رنگ گورا کرنے والے انجکشن نہیں لگوائے اور نہ ایسی کوئی ادویہ استعمال کی ہیں اور نہ ہی دس سال قبل میرے پاس اتنے پیسے تھے کہ میں یہ مہنگا ٹریٹمنٹ کرواسکتا۔

https://youtu.be/_8un90_nMKo

ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ایک متنازع بیان پر خاموشی اختیار کرنے کے سوال کے جواب میں فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ میں ان کے ساتھ ایک پروجیکٹ 'لندن نہیں جاؤں گا' میں شریک ہوں اس لیے کچھ کہنا مناسب نہیں سمجھا تاہم میں انہیں ایک اچھے لکھاری کے طور پر جانتا ہوں باقی ان کے ذاتی نظریات سے میرا کچھ لینا دینا نہیں ہے۔
Load Next Story