شہبازشریف کا آنا خوش آئند ہےورنہ پارٹی پران کےدوستوں کاقبضہ ہوگیا تھا فواد چوہدری

24 گھنٹوں سے زیادہ قرنطینہ کے بعد رپورٹ ملی ہے کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی ہے، فواد چوہدری

میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی ہے، وفاقی وزیر فوٹو: فائل

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا آنا خوش آئند ہے ورنہ پارٹی پر ان کے دوستوں کا قبضہ ہوگیا تھا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں سے زیادہ قرنطینہ کے بعد ابھی مجھے رپورٹ ملی ہے کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی ہے، ٹیسٹ کے بعد کا انتظار اعصاب شکن تھا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اچھی خبر ملی، احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا انشاللہ انسانیت سرخرو ہوگی اور ہم اس وباء کو شکست دے پائیں گے۔




فواد چوہدری نے کہا شہباز شریف کی فلائٹ کو آنے دینا بہت خوش آئند ہے، وہ اپوزیشن لیڈر ہیں ان کی واپسی کے لیے بڑی محنت ہوئی ورنہ پارٹی پر ان کے دوستوں کا قبضہ ہوہی گیا تھا، امید ہے باقی فیملی بھی اسی طرح واپس آئے گی، جو پیسے ان کی طرف بنتے ہیں اس کا پلی بارگین کریں اور بے شک لندن میں رہیں۔

Load Next Story