جونز نے میلبورن ایئرپورٹ پر احتیاطی تدابیر نہ ہونے کی نشاندہی کردی

اسپورٹس رپورٹر  پير 23 مارچ 2020
 فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 لاہور:  کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے میلبورن ایئر پورٹ پر کوئی احتیاطی تدابیر نہ ہونے کی نشاندہی کردی۔

پی ایس ایل کے سیمی فائنلز اور فائنل ملتوی کیے جانے کے بعد براستہ دبئی وطن واپس پہنچنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ میلبورن ایئرپورٹ آمد پر بڑا عامیانہ رویہ دیکھا کہ بخار چیک کرنے کیلیے کوئی ہیٹ سینسر یا آلہ ہی نہیں،یاد رہے یہ آسٹریلیا بھی کورونا وائرس کی زد میں آنے والے ملکوں میں شامل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔