عالمی اسنوکرچیمپئن شپ شاہد آفتاب فرانسیسی حریف کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

شاہد آفتاب نےفرانس کےایڈرین فروسٹن کو0-4 سےشکست دی،ایونٹ میں شریک تمام پاکستانی کھلاڑی پہلےراؤنڈ میں ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کے چاروں کھلاڑی پہلے راؤنڈ میں ناقابل شکست رہے۔ فوٹو: فائل

عالمی اسنوکرچیمپین شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے اور شاہدآفتاب نے فرانسیسی حریف کو شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی اپنے نام کر لی۔


لیٹویا میں جاری عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے تیسرے میچ میں شاہد آفتاب نے فرانس کے ایڈرین فروسٹن کو 0-4 سے شکست دی، اس طرح شاہد آفتاب پہلے راؤنڈ میں تینوں میچز جیت کر پہلے راؤنڈ میں ناقابل شکست رہے، اس سے قبل محمد آصف، عمران شہزاد اور محمد سجاد بھی اپنے تینوں میچ جیت چکے ہیں۔ چیمپیئن شپ میں پاکستان کےچاروں کھلاڑی تاحال ناقابل شکست ہیں۔
Load Next Story