شاہد آفریدی کی حمایت پر تنقید کرنے والوں کو ہربھجن سنگھ کا کرارا جواب

عباس رضا  جمعرات 2 اپريل 2020
کسی بھی مذہب یا ذات نہیں بلکہ صرف انسانیت کی خدمت، ہربھجن سنگھ کا پیغام

کسی بھی مذہب یا ذات نہیں بلکہ صرف انسانیت کی خدمت، ہربھجن سنگھ کا پیغام

ہربھجن سنگھ نے شاہد آفریدی کی حمایت پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیدیا۔

یوراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات میں شاہد آفریدی کی مہم کو سراہتے ہوئے لوگوں سے بھرپور سپورٹ کرنے کی اپیل کی تھی، تنگ نظر بھارتی صارفین نے دونوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، اس پر یوراج سنگھ نے بیان کو غلط رنگ دینے پر حیرت کا اظہار کیا۔

https://twitter.com/harbhajan_singh/status/1245348321352245248

اب ہربھجن سنگھ نے بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سکھ برادری کے لوگ انگلینڈ میں  ضرورت مندوں کیلیے کھانا تیار کرتے اور بانٹتے نظر آتے ہیں، سابق آف سپنر نے اپنے پیغام میں متعصب بھارتی صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی مذہب یا ذات نہیں صرف انسانیت،گھرمیں رییں محفوظ رہیں، پیار پھیلائیں، نفرت اور وائرس نہیں، آئیں سب کیلیے دعاکریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔