بلوچستان میں کورونا وائرس کے 19 مریض صحت یاب ہوچکے وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ میں 25 سو افراد کے لیے آئسولیشن کی سہولت پر کام کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ جام کمال

کوئٹہ میں25 سو افراد کیلئے آئسولیشن کی سہولت پر کام کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ جام کمال (فوٹو: فائل)

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں سے 19 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔


وزیراعلیٰ جام کمال نے بولان میڈیکل کمپلیکس کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں 25 سو افراد کے لیے آئسولیشن کی سہولت پر کام کررہے ہیں جب کہ اسپتال میں 60 وینٹی لیٹرز کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

جام کمال نے یہ بھی کہا کہ عوام کورنٹائن کرکے خود کو اور دیگر لوگوں کو بچائیں، جن میں کورونا کی تشخیص ہوئی وہ گھبرائیں مت کیوں کہ ابتک بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں سے 19 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
Load Next Story