عراق جنازے میں خودکش حملہ اور فائرنگ 28 افراد ہلاک 45 زخمی
بعقوبہ میں القاعدہ مخالف تنظیم کے ایک رکن کی نماز جنازہ ہورہی تھی کہ حملہ آور نے خودکو زور دار دھماکے سے اڑا لیا
بعقوبہ میں القاعدہ مخالف تنظیم کے ایک رکن کی نماز جنازہ ہورہی تھی کہ حملہ آور نے خودکو زور دار دھماکے سے اڑا لیا. فوٹو:اے ایف پی/فائل
عراق میں خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق بعقوبہ شہر میں القاعدہ مخالف تنظیم کے ایک کارکن کی نماز جنازہ ہورہی تھی کہ حملہ آور نے خودکو زور دار دھماکے سے اڑا لیا جس میں 12 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے، مدہر الشلال العراقی ایک دن پہلے اپنے گھر کے قریب سڑک کنارے نصب بم میں ہلاک ہوئے تھے۔
دریں اثنا دارالحکومت بغداد کے مغربی علاقے میں فائرنگ سے مزید 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ حملوں کی ذمے داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ عراق میں پچھلے مہینے پرتشدد واقعات میں 950 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں 852 شہری، 53پولیس اہلکار اور 43 فوجی شامل ہیں۔ حملوں میں 1349 افراد زخمی بھی ہوئے۔