مقبوضہ کشمیر میں دھماکا 3 افراد ہلاک صلاح الدین اشتہاری قرار

حزب المجاہدین کے 2 سابق ارکان شفیع شاہ، طالب لالی کو بھارت میں سرگرمیاں انجام دینے پرمورد الزام ٹھہرایا گیا.


News Agencies December 02, 2013
حزب المجاہدین کے 2 سابق ارکان شفیع شاہ، طالب لالی کو بھارت میں سرگرمیاں انجام دینے پرمورد الزام ٹھہرایا گیا. فوٹو: فائل

LONDON: مقبوضہ کشمیر کے ضلع ادھم پور میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے، بھارت میں نئی دہلی کی ایک عدالت نے متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین اور حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین سمیت 7 مجاہدین کو اشتہاری قرار دیدیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے اتوار کو پٹیالہ ہائوس میں واقع ایک خصوصی عدالت میںحزب الجاہدین کے 10 کارکنوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی، چارج شیٹ کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے حزب المجاہدین کے چیف کمانڈر محمد یوسف شاہ عرف سید صلاح الدین، ڈپٹی کمانڈر غلام نبی خان عرف عامر خان سمیت 8افرادکو اشتہاری قراردییا۔ این آئی اے نے حزب المجاہدین کے 2 سابق مجاہدین محمد شفیع شا ہ اور طالب لالی کو بھارت میںسرگرمیاں انجام دینے پرمورد الزام ٹھہرایا۔ ذرائع نے بتایاکہ این آئی اے کی تحقیقات کے مطابق جموںو کشمیر ایفکٹیز ریلیف ٹرسٹ کی آڑمیں حزب المجاہدین نے بھارت میں سرگرم مجاہدین کو فنڈ فراہم کیے۔



قابل ذکر ہے کہ شفیع شاہ کو اکتوبر 2011 میں فورسزنے سری نگر کے مضافات سے گرفتار کیاتھا جس کے بعد انھیں این آئی اے کی تحویل میں دیاگیاجبکہ طالب لالی کو بانڈی پورہ میں 4ستمبر کو ایک مختصر معرکے کے دوران پولیس اور فوج نے گرفتار کیاتھا اورانھیں بھی این آئی اے کی تحویل میں دیاگیا۔ دریں اثنا مقبوضہ کشمیر کے ضلع ادھم پور میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ضلع ادھم پور میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے پولیس ذرائع نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ دھماکا ادھم پور کے علاقے لدا میں سڑک کی تعمیر کی جگہ پر ہوا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

مقبول خبریں