لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کے لیے بیٹ مین بھی میدان میں آگیا
میکسکو کی سڑکوں پر اپنی مخصوص گاڑی میں گھومنے والا بیٹ مین لوگوں کو گھروں میں رہنے کے اعلانات کرتا ہے
میکسکو میں بیٹ مین کے لباس اور کار میں ایک نامعلوم شخص کورونا وبا پر لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔ فوٹو: اوڈٹی سیںٹرل
کورونا کے پس منظر میں ایک بیٹ مین میکسکو کی سڑکوں پر آگیا ہے اور اپنے مخصوص لباس اور گاڑی یعنی بیٹ موبائل پر گھوم کر لوگوں کو گھروں پر رہنے کی تلقین کررہا ہے۔
اگرچہ حقیقی بیٹ مین بھی دنیا میں آجائے تو ہم انسانوں کی زیادہ مدد نہیں کرسکے گا تاہم میکسکو کا یہ بیٹ مین اپنی کار کے اسپیکر سے لوگوں سے درخواست کررہا ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کے تحت اپنے گھروں تک محدود رہیں ۔ اس کے علاوہ پہلے سے ریکارڈ شدہ دیگر پیغامات بھی نشر ہوتے رہتے ہیں جن میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے، حفظانِ صحت کی تدابیر اور ہاتھ دھونے کی تلقین کی جارہی ہے۔
ایک پیغام میں بیٹ مین کہتا ہے کہ اپنے گھروں تک محدود رہیں اور جہاں تک ممکن ہو گھروں سے کم کم باہر نکلیں کیونکہ ایسا کرکے ہم کورونا وائرس کے خلاف سپر ہیروز بن سکتے ہیں اور میں اکیلا یہ کام نہیں کرسکتا۔
https://www.youtube.com/watch?time_continue=35&v=ywXiXeJsWR4&feature=emb_logo
بیٹ مین روزانہ اپنی تیار کردہ بیٹ موبائل پر مصروف سڑکوں اور مقامات پر جاکر اپنا پیغام پہنچارہا ہے۔ ایک ویڈیو میں اسے دیکھا جاسکتا ہے لیکن ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ میکسکو کے لوگ بھی کسی طرح پاکستانیوں سے کم نہیں کیونکہ لاک ڈاؤن کے باوجود غیرمعمولی چہل پہل بھی نمایاں ہے۔
اگرچہ میکسکو کی پولیس عوام کو باہر نکلنے سے باز رکھنے کے خصوصی اقدامات کررہی ہے لیکن اس نے بظاہر بیٹ مین کو کچھ نہیں کہا ہے اور وہ اب بھی اپنا مشن انجام دے رہے ہیں۔ تاہم کئی ٹی وی چینلز نے اس کا انٹرویو کیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں بیٹ مین نے بتایا کہ صورتحال بہت پیچیدہ ہے اور لوگوں پر مشکل وقت ہے لیکن وہ اسے غنیمت جانیں اور اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزاریں۔ مگر اس کے باوجود لوگ اس وبا پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہے ۔