بھارتی باشندے نے کورونا وائرس کی سواری بنالی
100 سی سی کی اس موٹرسائیکل کو کورونا وائرس کی صورت دی گئی ہے تاکہ عوام تک اس وبا کا شعور پہنچایا جاسکے
حیدرآباد کے رہائشی ایک شخص نے اپنی موٹرسائیکل کو کورونا سواری میں تبدیل کردیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
بھارت میں ایک شخص نے اپنی موٹر سائیکل کو کورونا وائرس کی شکل دے دی تاکہ عوام میں اس وبا کا شعور پہنچایا جاسکے۔
بھارتی شخص نے موٹر سائیکل انجن میں تبدیلی کرکے اس کے اوپر کورونا وائرس کی شکل کا ایک خول نما ڈھانچہ بنایا ہے اور اس طرح یہ ایک کار کی شکل کا چلتا پھرتا کورونا وائرس دکھائی دیتا ہے۔
حیدرآباد کے رہائشی سدھاکر یادیو نے یہ سواری عوامی شعور کے لیے بنائی ہے تاکہ لوگوں کو اس ہول ناک وائرس سے خبردار کیا جاسکے۔ بھارت کے کئی علاقوں میں عین پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک کی طرح لوگ کورونا وائرس پر لاک ڈاؤن کے باوجود سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہے ۔
سدھاکر نے اندرونی طور پر موٹرسائیکل کو تبدیل کیا ہے اور گاڑی کی نشست لگائی ہے جس سے یہ ایک سیٹ والی کار بن چکی ہے۔ اس کے اوپر گول دائرے کی شکل کا خول چڑھایا گیا ہے جو فائبر گلاس سے بنایا گیا ہے اور اس پر شوخ سبز رنگ کیا گیا ہے۔ اس کے اوپر وائرس کے سرخ ابھار رکھے گئے ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=BXK-Ekswgv4
سدھاکر یادیو اپنی کار کو باہر لے جاتے ہیں تاکہ لوگوں میں اس وبا سے احتیاطی تدابیر کا شعور پہنچایا جاسکے اور یوں لوگ اس کا اثر بھی لے رہے ہیں لیکن انہیں شکوہ ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد اس وائرس سے بے خوف ہوچکی ہے جس کے بعد وہ اپنی کار کے ذریعے پیغام دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پورے بھارت میں کورونا وائرس کی وبا روکنے کے لیے 21 روز کا لاک ڈاؤن جاری ہے۔