افغان حکومت کی درخواست پر پاک افغان سرحد یکطرفہ ٹرانسپورٹ کے لیے کھول دی گئی
باب دوستی دروازہ ہفتے میں تین روز افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ٹرانسپورٹ کے لیے کھلا رہے گا، سیکورٹی حکام
باب دوستی گیٹ ہفتے میں تین روز افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ٹرانسپورٹ کے لیے کھلا رہے گا، سیکورٹی حکام۔ فوٹو: فائل
افغان حکومت کی درخواست پر جذبہ خیرسگالی کے تحت پاک افغان سرحد یک طرفہ ٹرانسپورٹ کے لیے کھول دی گئی۔
سیکورٹی حکام کے مطابق افغان حکومت کی درخواست پر جذبہ خیر سگالی کے تحت پاک افغان سرحد کو یک طرفہ ٹرانسپورٹ کے لیے کھول دیا گیا، باب دوستی گیٹ ہفتے میں تین روز افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ٹرانسپورٹ کے لیے کھلا رہے گا۔
سیکورٹی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ سب سے پہلے اشیاء خورد و نوش کے کنٹینرز اور ٹرکوں کو افغانستان جانے کی اجازت دی جائے گی جب کہ افغان حکومت کی درخواست پر سرحد کھلنے کے بعد پاکستان میں پھنسے 31 ہزار سے زائد افغان شہری واپس افغانستان چلے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاک افغان سرحد کورونا وائرس کے خطرے کے باعث 2 مارچ کو بند کی گئی تھی۔