اسپین 150 پاکستانی ڈرائیورز نے طبی عملے اور دوا کی ترسیل کیلیے مفت خدمات پیش کردیں
150 پاکستانی ڈرائیورز نے اسپتالوں میں طبی عملے اور ادویہ کی ترسیل کیلیے ’فری پک اینڈ ڈراپ سروس‘ شروع کی ہے
150 پاکستانی ڈرائیورز نے طبی عملے اور ادویہ کی ترسیل کے لیے مفت سروس شروع کی ہے، فوٹو : فائل
اسپین میں کورونا وائرس وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران پاکستانی ڈرائیورز نے اسپتالوں میں طبی عملے کو پہنچانے اور دوا کی ترسیل کے لیے مفت سروس پیش کرکے انسانیت کی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا میں ٹیکسیاں چلانے والے 150 پاکستان ڈرائیورز نے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کو اسپتال پہنچانے کے لیے مفت سروس کا آغاز کردیا ہے جب کہ اسپتالوں کو اودیہ کی ترسیل کے لیے بھی مفت خدمات پیش کی ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : کورونا کے مریضوں کیلئے خوشخبری، اب پاکستان میں ہی وینٹی لیٹرز بنیں گے
پاکستانی ڈرائیورز نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مشکل وقت میں اپنے میزبان ملک کی خدمت کرکے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انسانیت کی خدمت کا درس ہمارا مذہب بھی دیتا ہے۔ طبی عملہ اس مہلک وائرس سے لڑنے والا ہراول دستہ ہوتا ہے جس کی برقت اسپتال میں موجودگی کو یقینی بنانے کیلیے مفت سروس شروع کی۔
یہ خبر پڑھیں : پاپ فرانسس کی مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ ایسٹر رسومات کی ادائیگی
سوشل میڈیا پر بھی جذبہ خدمت سے سرشار پاکستانی ڈرائیورز کی عملے کو اسپتال پہنچانے اور ادویہ کی ترسیل کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں جس پر صارفین نے پاکستانی ڈرائیورز کی خدمات کو سراہا اور انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا جب کہ ہسپانوی ڈاکٹرز نے بھی پاکستانی ڈرائیورز کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ اسپین میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16 ہزار 600 تک جا پہنچی ہے۔