اٹلی میں معمر جوڑے کی محبت نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

معمر جوڑے نے طبی عملے کی مدد سے شادی کی پچاسویں سالگرہ وینٹی لیٹر پر منائی

معمر جوڑے نے 4 اپریل کو شادی کی 50 ویں سالگرہ وینیٹی لیٹر پر منائی، فوٹو : رابرٹا فیریٹی

اٹلی میں 73 سالہ جیانکارلو اور 71 سالہ ساندرا نے نہ صرف اپنی شادی کی پچاسویں سالگرہ وینٹی لیٹر پر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے منائی بلکہ کورونا وائرس کو شکست فاش سے بھی دوچار کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے معمر جوڑے نے محبت کی ایک نئی تاریخ رقم کردی، کورونا وائرس میں مبتلا جوڑا انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھا جہاں ایک وقت دونوں کو وینٹی لیٹر پر بھی منتقل کرنا پڑا تھا اور وہ دن ان کی شادی کی 50 ویں سالگرہ کا دن بھی تھا۔


الگ الگ بستر پر لیٹے اور وینٹی لیٹر کی مدد سے سانس لینے والے معمر جوڑے کو ایک دوسرے کا اتنا خیال تھا کہ ایک دوسرے کے ہاتھ تھامے ہوئے تھے۔ ایک نرس نے ان لمحات کو کیمرے میں محفوظ کرلیا اور سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

طبی عملے نے احتیاطی تدابیر کیساتھ سالگرہ کا منانے کا اہتمام کیا۔


شادی کی گولڈن جوبلی سالگرہ وینٹی لیٹر پر منانے کے لیے طبی عملے نے خصوصی اہتمام کیا۔ ایک چھوٹے سے کیک کے گرد 50 موم بتیاں روش کی گئی اور زرا فاصلے سے معمر جوڑے نے بستر پر لیٹے لیٹے کیک کاٹا اور کافی دیر تک ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رہے۔ معمر جوڑا صحت یاب ہوکر گھر منتقل ہوگیا ہے۔
Load Next Story