پتنگ باز نہیں کرکٹر ہوں حسن علی کی وضاحت
اگر پھر بھی میں نے قانون شکنی کی ہے تو معذرت کرتا ہوں، حسن علی
اگر پھر بھی میں نے قانون شکنی کی ہے تو معذرت کرتا ہوں، حسن علی ۔ فوٹو : اسکرین گریب
قومی کرکٹر حسن علی نے کہا ہے کہ پتنگ بازی نہیں کی کٹی پتنگ نیچے اتار رہا تھا پھر بھی معذرت کرتا ہوں۔
کرکٹرحسن علی کی پتنگ بازی کرتے ویڈیو سامنے آگئی جس پر کرکٹرنے فوری وضاحت دیتے ہوئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کرکٹر ہوں پتنگ باز نہیں، کٹی پتنگ کو نیچے اُتار رہا تھا۔
حسن علی کا کہنا ہے کہ ویڈیو پرانی ہے اپنے گھر کی چھت پر تھا کٹی پتنگ آئی اور اگر پھر بھی میں نے قانون شکنی کی ہے تو معذرت کرتا ہوں۔
کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں میں پتنگ بازی کا جنون کئی گنا بڑھ گیا اور تیزدھار مانجھے سے کئی شہریوں کے گلے کٹنے اور شدید زخمی ہونے کے واقعات سامنے آرہے ہیں جس کے بعد مختلف اضلاع میں پتنگ بازی پر پابندی عائد ہے۔