سارک ممالک کی کوویڈ19پر ویڈیو کانفرنس کی میزبانی پاکستان کرے گا
سارک کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت معاون خصوصی ظفرمرزا کریں گے، دفترخارجہ
کانفرنس کوویڈ-19کے حوالے سے رکن ممالک اپنی اپنی قومی کوششوں سے آگاہ کریں گے، دفترخارجہ۔ فوٹو:فائل
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سارک ممالک کی کوویڈ-19 پر ویڈیو کانفرنس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ سارک ممالک کی کوویڈ-19پر ویڈیو کانفرنس کی میزبانی پاکستان کرے گا، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت معاون خصوصی ظفرمرزا کریں گے، اور وزرا اور اعلی حکام کے ساتھ ساتھ سارک سیکریٹری جنرل بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس ورچوئل کانفرنس کا مقصد پاکستان کے سارک وزرائے صحت اجلاس کے قدم کو آگے بڑھانا ہے، ویڈیو کانفرنس کل منعقد ہوگی جس میں کورونا وبا پر تبادلہ خیال ہوگا، کوویڈ-19 کے حوالے سے رکن ممالک اپنی اپنی قومی کوششوں سے آگاہ کریں گے، اور اس بحران کے مقابلے کے لیے گہرے تعاون پر بات ہوگی۔