بنگلہ دیشی سیاسی بحران نے آئی سی سی کو بے چین کردیا
ورلڈ ٹی20 کے میزبان ملک کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے،آفیشل
فی الحال منتقلی کا ارادہ نہیں کیا، ڈھاکا اور فتح اللہ اسٹیڈیمز کو کلین چٹ جاری۔ فوٹو: فائل
بنگلہ دیش میں سیاسی بحران نے آئی سی سی کو بے چین کردیا،ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے میزبان ملک کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
ایونٹ منیجر کرس ٹیٹلی کا کہنا ہے کہ فی الحال آئندہ برس مارچ میں شیڈول ٹورنامنٹ کی کہیں اور منتقلی کا فیصلہ نہیں کیا، سیکیورٹی پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ادھر آئی سی سی نے ڈھاکا اور فتح اللہ اسٹیڈیمز کو کلین چٹ جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کو آئندہ برس ورلڈ ٹوئنٹی 20 کی میزبانی کرنی ہے تاہم سیاسی کشیدگی نے آئی سی سی کی نیندیں اڑانا شروع کردی ہیں، اب تک ملک میں جاری محاذ آرائی کی وجہ سے درجنوں افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اپوزیشن کی جانب سے کئی بار ہڑتالیں ہوچکی ہیں، آئندہ ماہ یہاں پر انتخابات شیڈول ہیں،اپوزیشن نے موجودہ حکومت کی موجودگی میں انتخابات کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایک بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔
یہ صورتحال کسی بھی صورت کرکٹ ایونٹ کے لیے موزوں نہیں ہے، اس بارے میں ایونٹ ڈائریکٹر کرس ٹیٹلی نے کہاکہ ہم یہاں کی صورتحال کو باقاعدگی سے مانیٹر کررہے ہیں، سیکیورٹی ایک ایسی چیز ہے جس پر ہم مسلسل بات کرتے رہتے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ اب جو حالات ہیں وہ کل بدل بھی سکتے ہیں، فی الحال تو ہم صورتحال سے مطمئن ہیں مگر آئندہ کیا ہوگا یہ نہیں جانتے۔ ایونٹ کی کسی اور جگہ منتقلی کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ ہم قیاس آرائیوں پر بات نہیں کرسکتے اگر حالات بگڑے تو ہم اس وقت مناسب فیصلہ کرینگے۔ کرس ٹیٹلی کی قیادت میں آئی سی سی کی 12 رکنی ٹیم نے میرپورکے شیر بنگلہ اور فتح اللہ کے اسٹیڈیم کا معائنہ کیا، اس بارے میں ٹیٹلی کا کہنا ہے کہ ہم ان دونوں وینیوز سے پوری طرح مطمئن ہیں، اب چٹاگانگ اور سلہٹ کے وینیوز کا معائنہ کرنے کے بعد کونسل کو اپنی حتمی رپورٹ پیش کریں گے۔