جماعت اسلامی تحریک انصاف وفاق کو کمزور کررہی ہیں کائرہ

ڈرون حملوں کی حمایت ڈالر کا کمال ہے، معراج الہدیٰ، جماعت پر پابندی لگنی چاہیے،وسیم اختر

اس طرح توکل کوکوئی اور صوبہ اٹھ کھڑاہوگا اورکوئی بھی عالمی ادارہ پاکستان کیساتھ کوئی بزنس ڈیل نہیں کرے گا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف وفاق کو کمزورکررہی ہیں،اس طرح توکل کوکوئی اور صوبہ اٹھ کھڑاہوگا اورکوئی بھی عالمی ادارہ پاکستان کیساتھ کوئی بزنس ڈیل نہیں کرے گا۔

انھوں نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں کہاکہ میں مانتاہوں امریکا دنیا میں سب سے بڑا بدمعاش ہے، امریکا کیخلاف احتجاج کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنے ملک اور حکومت کوکمزورکردیں۔ رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹرمعراج الہدیٰ نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ ایم کیوایم کے رہنما نے اپنی جماعت کے اندرونی خلفشارچھپانے کیلیے جماعت اسلامی پرالزامات عائد کیے ہیں ۔




ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی مخالفت کرتی رہی ہے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی پر پابندی لگائی گئی ہے پاکستان میں بھی پابندی لگادینی چاہیے یہ ہمارے فوجیوں کو شہید نہیں مانتے۔ رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ ہمیں محب الوطن شہیدغازی کے سرٹیفکیٹ بانٹنا اب چھوڑ دینے چاہئیں ۔
Load Next Story