ملک بھر میں کورونا کے 19 ہزار سے زائد مریض 437 جاں بحق

پنجاب میں 7106، سندھ 7102، کے پی کے2907، بلوچستان 1136، اسلام آباد 365، آزاد کشمیر 66 اور گلگت بلتستان میں 340 مریض

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 161 اموات ہوئی ہیں فوٹو: فائل

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 19 ہزار 22 ہوگئی جب کہ مزید اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 437 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9 ہزار 164 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جب کہ ایک ہزار سے زائد افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی۔ تاحال اس وائرس کے 4 ہزار 753 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 7 ہزار 106 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 7102، خیبر پختونخوا 2907، بلوچستان 1136، اسلام آباد 365، آزاد کشمیر 66 اور گلگت بلتستان میں 340 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ اموات

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 32 افراد کورونا کا شکار ہوکر لقمہ اجل بنے ہیں جس کے بعد اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 417 ہوگئی۔ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 161 اموات ہوئیں۔ سندھ میں 118، پنجاب میں 115، بلوچستان 16، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔


این ڈی ایم اے سے اسپتالوں اور ہیلتھ ورکرز کیا ملا؟

این ڈی ایم اے کی جانب سے اب تک ملک بھر کے اسپتالوں کو مجموعی طور پر 40 لاکھ سے زائد ماسکس اور 9 لاکھ 55 ہزار سے زائد حفاظتی سوٹس بھجوائے جاچکے ہیں۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
Load Next Story