پشاور میں نماز تراویح کیلئے جانے والا اے ایس آئی فائرنگ سے شہید

پولیس نے علاقے کی ناقہ بندی کرکے آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا

پولیس نے علاقے کی ناقہ بندی کرکے آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔ فوٹو : ایکسپریس

KARACHI ':
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں گھر سے نماز تراویح کے لئے مسجد جانے والے اے ایس آئی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔


خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پولیس اے ایس آئی جو ضلع ہنگو میں تعینات تھے نماز تراویح کے لئے گھر سے نکل کر مسجد جا رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ان کو زخمی کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے

واقعے کے بعد اے ایس آئی کو طبی امداد کی کے لئے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے جب کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناقہ بندی کرکے آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
Load Next Story