سندھ حکومت کا مئی کی تنخواہ 18 تاریخ تک دینے کا اعلان
تنخواہوں کی قبل از وقت ادائیگی کا فیصلہ عیدالفطر کی وجہ سے کیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
ملازمین کو مکمل تنخواہ مع الاؤنس ایڈوانس میں ادا کی جائے گی، صوبائی محکمہ خزانہ (فوٹو: فائل)
سندھ حکومت نے ملازمین کو مئی کی تنخواہ اور پینشن 18 تاریخ کو دینے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی قبل از وقت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنشن کی ادائیگی بھی قبل از وقت کردی جائے گی۔ اس حوالے سے صوبائی محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق تنخواہوں کی قبل از وقت ادائیگی کا فیصلہ عیدالفطر کی وجہ سے کیا گیا ہے، سندھ کے تمام ملازمین کو مئی کی تنخواہیں اور پنشنز کی بھی ادائیگی 18 مئی تک کردی جائے گی، جب کہ ملازمین کو مکمل تنخواہ مع الاؤنس ایڈوانس میں ادا کی جائے گی۔