فیس بک پر 18 لاکھ صارفین چیونٹیوں کا روپ اختیار کرگئے

فیس بک پر ایک گروپ بنایا گیا ہے جہاں لاکھوں لوگ ایک ملکہ چیونٹی کی اطاعت اور پوجا کرتے ہیں

فیس بک پر چیونٹیوں کا بنایا ہوا گروپ ہر روز مشہور ہورہا ہے۔ فوٹو: فائل

فیس بک پر ایک گروپ بنایا گیا ہے جہاں لاکھوں لوگ خود کو چیونٹٰی سمجھتے ہیں اور اسی کی طرح کا برتاؤ کرتے ہیں۔ یہ لوگ چیونٹیوں کے گھر یعنی کالونی میں رہتے ہیں اور اپنی ملکہ چیونٹٰی کی پوجا کرتے ہیں۔

فیس بک 'آنٹ گروپ' جون 2019 میں بنایا گیا تھا اور مارچ 2020 تک اس کے اراکین مشکل سے ایک لاکھ تک پہنچی تھی۔ لیکن کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کےبعد اس کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا اور لوگوں کی بڑی تعداد نے اس گروپ میں دلچسپی لینا شروع کردی ۔ اب اس کے اراکین کی تعداد 18 لاکھ تک پہنچ چکی ہے جو خود کو چیونٹی جیسا سمجھتے ہیں اور ملکہ چیونٹی کی عبادت کرتے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?time_continue=152&v=MFnLQkDt5M4&feature=emb_logo


اس گروپ کا خاص مقصد دنیا کے مسائل اور پریشانیوں کو کچھ دیر کے لیے فراموش کرنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چیونٹی گروپ کی ہر چیونٹی پر پابندی ہے کہ وہ روزمرہ سیاسیات اور تنازعات پر بات نہیں کرے گی۔ اس گروہ کا مقصد چیونٹی کے گھر یعنی کالونی کی تعمیر کرنا اور ملکہ چیونٹی کی اطاعت بلکہ پوجا کرنا ہے۔ اب یہ گروپ اتنا مشہور ہوگیا ہے کہ ہر روز نئے افراد کی شمولیت کی درخواستیں سنبھالنا مشکل ہوچکا ہے۔



یہ گروپ ٹائرس چائلڈ نے بنایا ہے اور یہاں فرد خود کو چیونٹی سمجھتے ہیں اور چیونٹیوں کی تصاویر پر بھی پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ اراکین کورونا وائرس پر بھی گفتگو نہیں کرتے کیونکہ یہ وبا ہر ایک کے لیے پریشانی کی وجہ بنی ہوئی ہے۔ گروپ کے لوگ اپنے کمنٹس میں کاٹنے، چاٹنے اور رینگنے کی باتیں بھی کرتے رہتے ہیں۔
Load Next Story