ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہری شدید زخمی
بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر
بھارتی فائرنگ سے ججوٹ گاوں کا رہائشی شدید زخمی ہوگیا، آئی ایس پی آر۔ فوٹو : فائل
بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے باعث ایک شہری شدید زخمی ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان بوجھ کر شہر آبادی کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر کے ججوٹ گاؤں پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی، بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی شفا خانے پہنچادیا گیا۔