طیارہ حادثے کے جاں بحق افراد کے سیمپلز پنجاب فرانزک لیب پہنچ گئے

ڈی این اے کے لیے 52 نعشوں کا نمونہ دیا گیا ہے آئندہ تین روز میں نتائج دے دیئے جائیں گے، ڈی جی فرانزک لیب

ڈی این اے کے لئے 52 نعشوں کا نمونہ دیا گیا ہےآئندہ تین روز میں رزلٹ دے دیئے جائیں گے، ڈی جی فرانزک لیب۔ فوٹو:فائل

ایئربس کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 52 مسافروں کے سیمپلز پنجاب فرانزک لیب پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں حادثے کے شکار طیارے کے 52 جاں بحق مسافروں کے ڈی این اے سیملپز پنجاب فرانزک لیب پہنچ گئے اور ان پر کام شروع کردیا۔


ڈی جی فرانزک لیب لاہور ڈاکٹر اشرف نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ فرانزک لیب کی خصوصی ٹیم سیمپلز لینے کراچی گئی تھی جو واپس لاہور پہنچ گئی ہے۔

پنجاب فرانزک لیب کو 52 نعشوں کا نمونہ دیا گیا ہے جن کا ڈی این اے کیا جائے گا اور آئندہ تین روز میں نتائج دے دیئے جائیں گے، سیمپلز پر کام شروع کردیا گیا ہے، جیسے ہی رزلٹ آئیں گے حکومت کواطلاع کردی جائے گی۔
Load Next Story