امریکا کا افغانستان سے مکمل فوجی انخلا پر غور
ہم 19 سال سے افغانستان میں ہیں، میرے خیال سے اب بہت ہوچکا، امریکی صدر
ہم 19 سال سے افغانستان میں ہیں، میری خیال سے اب بہت ہوچکا، امریکی صدر۔ فوٹو: فائل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے مکمل فوجی انخلا کا عندیہ دیدیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے مکمل فوجی انخلا کی خواہش کا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 19 سال سے افغانستان میں ہیں، میرے خیال سے اب بہت ہوچکا، اگر ہم چاہیں تو واپس جاسکتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ابھی تک مکمل انخلا کے حوالے سے کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی، ہمارے 8 ہزار سے بھی کم فوجی افغانستان میں تعینات ہیں، ہم طالبان اور افغان صدر سے رابطے میں ہیں۔