موٹر وے پر کار کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

رحیم یار خان: ایم 5 موٹر وے پر ترنڈہ محمد پناہ انٹر چینج کے قریب کار الٹنے کے باعث اس میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بہاولپور سے رحیم یار خان جانے والی کار ایم 5 موٹر وے پر ترنڈہ محمد پناہ انٹر چینج کے قریب کار الٹ گئی، جس کے فوری بعد کار میں آگ لگ گئی۔ گاڑی میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد سوار تھے۔ واقعے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے رضاکاروں کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک سالہ بچی اور 12 سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔ لاشوں اور زخمیوں  کو رورل ہیلتھ سینٹر ترنڈہ محمد پناہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔