کراچی میں کسی کے اعتراض پر آپریشن نہیں رکے گا شرجیل میمن

صوبائی حکومت کراچی میں ہرصورت رٹ بحال کرائے گی، شرجیل میمن

شہرکو ہرحال میں امن کا گہوارا بنایا جائے گا،وزیر اطلاعات سندھ فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہر صورت حکومتی رٹ بحال کرائیں گے کسی کے اعتراض پر آپریشن نہیں روکین گے۔


کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں دہشتگردی چند ماہ کا نہیں گزشتہ کئی سال کا مسئلہ ہے، اس کی داغ بیل ضیا الحق کے دور آمریت میں پڑی اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کی جڑیں شہر میں مستحکم ہوئیں لیکن اب اگر ہمیں اسے دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانا ہے تو دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی میں ہرصورت میں اپنی رٹ بحال کرائے گی، شہر میں پولیس اور رینجرز کے کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن کے باعث ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور اور دیگر جرائم پیشہ افراد راہ فرار اختیار کررہے ہیں اور شہر میں بھتے کی وارداتیں کافی حد تک کم ہوئی ہیں۔ اب ایسی صورت حال میں کسی کے اعتراض پر اسے بند نہیں کیا جائے گا۔
Load Next Story