گوجرانوالہ کے 1500 اسکولوں کے طلبا میں مفت کتابوں کی تقسیم کا آغاز

پنجاب میں پہلی سے آٹھویں تک طلبہ کو بغیر امتحان اگلی کلاسز میں پرموٹ کردیا گیا

پنجاب میں پہلی سے آٹھویں تک طلبہ کو بغیر امتحان اگلی کلاسز میں پرموٹ کردیا گیا ۔ فوٹو : اسکرین گریب

KARACHI:
گوجرانوالہ کے 1500 سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم پونے 5 لاکھ بچوں میں مفت کتابوں کی تقسیم کا آغاز کردیا گیا۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کی فضا میں سرکاری اسکولز تو بند ہیں لیکن گوجرانوالہ کے 15 سو سے زائد سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات میں درسی کتابوں کی مفت فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ نئی کلاسز کی نئی نئی کتابوں کے حصول کے لئے طلبہ و طالبات خوشی خوشی اسکول پہنچ گئے۔

اسکول آنے والے بچوں نے چہروں پر ماسک پہن رکھے تھے، سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھا گیا جب کہ محکمہ تعلیم کے افسران نے ایس او پیز پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا۔


کتابوں کی تقسیم سے پہلے اساتذہ نے بچوں کو کورونا سے بچنے کے لئے معلومات بھی فراہم کیں، کتابیں ملنے کے بعد گھروں میں فارغ بچوں کو ٹیلی اسکول لیکچرز کی مدد سے ہوم ورک مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔

اسکولوں کے بند ہونے کے بعد کتابیں ملنے پر بچوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اب گھروں میں بیٹھ کر اپنے تعلیمی نقصان کا ازالہ کریں گے۔

دوسری جانب پنجاب میں پہلی سے آٹھویں تک طلبہ کو بغیر امتحان اگلی کلاسز میں پرموٹ کردیا گیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، کورونا کے باعث بچوں کے سالانہ امتحانات نہ لیے گئے۔
Load Next Story