پاک بھارت سرحد پر دو بھارتی جاسوس گرفتار

نور محمد وانی اور اس کے ساتھی فیروز احمد لون کا بھارت کے لیے جاسوسی کا اعتراف

دونوں جاسوسوں کا تعلق بانڈی پورہ جموں کشمیر سے ہے۔ فوٹو، فائل

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے پاک بھارت سرحد پر بھارت کے 2 جاسوس گرفتار کرلیے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بھارت سرحد پر بارڈر کراس کرتے ہوئے 2 بھارتی جاسوسوں کو پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے نور محمد وانی اور اس کے ساتھی فیروز احمد لون نے بھارت کے لیے جاسوسی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا تعلق بانڈی پورہ جموں کشمیر سے ہے اور انہیں بھارتی فوج نے ڈرا دھمکا کر جاسوسی پر مجبور کیا۔
Load Next Story