عسکری طاقت کے ساتھ ایمان کی مضبوطی بھی ضروری ہے سربراہ پاک بحریہ
پاک بحریہ اپنی سمندری حدود کی حفاظت سے متعلق کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، نیول چیف
پاک بحریہ اپنی سمندری حدود کی حفاظت سے متعلق کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، نیول چیف (فوٹو: پاک بحریہ)
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ کسی بھی محاذ میں کامیابی کے لیے عسکری طاقت کے ساتھ ساتھ ایمان کی مضبوطی اور کردار کی پختگی بھی انتہائی ضروری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیفنس یونیورسٹی پاکستان کا اعلی عسکری تربیت کا ادارہ ہے جہاں افواج پاکستان اور دیگر دوست ممالک کے افسران کو جدید عسکری تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ مستقبل میں اہم عہدوں پر فرائض انجام دے سکیں۔
سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ ہمیں خطے میں اُبھرتی ہوئی دفاعی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے، کسی بھی محاذ میں کامیابی کے لیے عسکری طاقت کے ساتھ ساتھ ایمان کی مضبوطی اور کردار کی پختگی بھی انتہائی ضروری ہے، جوان اپنے پیشہ ورانہ امور پر گہری نگاہ کے ساتھ اسلامی تاریخ اور نظریہ پاکستان سے رہنمائی حاصل کریں۔
نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ اپنی سمندری حدود کی حفاظت سے متعلق کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، پاک بحریہ ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول جیسے انفرادی اور مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی اقدامات کے ذریعے بین الاقوامی پانیوں کی سیکیورٹی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کرتی رہی ہے، پاک بحریہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے سمندری وسائل کے ذریعے حکومت کی معاونت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔