پاکستان نے گلگت بلتستان میں انتخابات کے حوالے سے بھارتی بیانات کو مسترد کردیا

بھارت کے پاس گلگت بلتستان انتخابات پر بیان دینے کا کوئی جواز نہیں، پاکستان

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، دفتر خارجہ (فوٹو: فائل)

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے پاس گلگت بلتستان الیکشن پر بیان دینے کا کوئی جواز نہیں، بھارتی وزارتِ خارجہ کے گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق بیانات کو مکمل طور پر رد کرتے ہیں۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے گلگت بلتستان انتخابات پر بھارت کی جھوٹی دلیلوں کو مسترد کرتے ہوے کہا کہ بھارتی وزارتِ خارجہ کے گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق بیانات کو مکمل طور پر رد کرتے ہیں، بھارتی حکومت کے پاس گلگت بلتستان الیکشن پر بیان دینے کا کوئی جواز نہیں۔


پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں فراڈ انتخابات کراتی رہی ہے اور بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے۔

 

 
Load Next Story