بلوچستان کے کوٹا پر وفاق میں ملازمت کرنے والے 400 افراد کے ڈومیسائل منسوخ
صوبائی حکومت کا جعلی ڈومیسائل کی منسوخی کا فیصلہ اپنی نوعیت کا اہم اقدام ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
صوبائی حکومت کا جعلی ڈومیسائل کی منسوخی کا فیصلہ اپنی نوعیت کا اہم اقدام ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان۔ فوٹو: فائل
بلوچستان کے کوٹا پر وفاقی اداروں میں ملازمت کرنے 400 افراد کے جعلی ڈومیسائل منسوخ کر دیئے گئے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان کے کوٹا پر وفاقی اداروں میں ملازمت کرنے والے تمام جعلی ڈومیسائل منسوخ کریں گے، اس حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی ہیں کہ جاری کردہ تمام ڈومیسائل کی اسکروٹنی کی جائے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ ڈپٹی کمشنر مستونگ نے اب تک بلوچستان کے کوٹا پر وفاق میں ملازمت کرنے والے 400 افراد کے ڈومیسائل منسوخ کردیے ہیں، صوبائی حکومت کا جعلی ڈومیسائل کی منسوخی کا فیصلہ اپنی نوعیت کا اہم اقدام ہے۔