بھارتی فلموں کے معروف مزاحیہ اداکار’جگدیپ‘ چل بسے

فلم ’شعلے‘ میں ان کے نبھائے گئے کردار ’سورما بھوپالی‘ کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی

فلمی اداکار جگدیپ کا حقیقی نام اشتیاق احمد جعفری تھا۔ فوٹو، فائل

بھارتی فلموں میں مزاحیہ کرداروں سے مقبولیت حاصل کرنے والے معروف اداکار جگدیپ چل بسے۔


جگدیپ کی عمر 81 برس تھی۔ جگدیپ نے 70 ، 80 اور 90 ء کی دہائیوں میں یادگار کردار نبھائے۔ بالخصوص مقبول ترین بھارتی فلموں میں شمار ہونے والی فلم 'شعلے' میں جگدیپ کے نبھائی گئے کردار سورما بھوپالی کو بے پناہ شہرت حاصل ہوئی اور یہ کردار ان پہنچان بن گیا۔

اداکار جگدیپ کا اصل نام سید اشتیاق احمد جعفری تھا۔ انہوں نے بطور چائلڈ اسٹار اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا۔ جگدیپ کے بیٹے جاوید جعفری اور نوید جعفری کو مقبول ٹی وی شو بوگی ووگی کے میزبانی سے شہرت حاصل ہوئی۔ علاوہ ازیں جاوید جعفری بالی ووڈ کے معروف کامیڈین،ڈانسر اور صداکار شمار ہوتے ہیں۔
Load Next Story