اپوزیشن کی صفوں میں آج بھی بھرپور انتشار اور افراتفری ہے وزیراعلیٰ پنجاب

کرپٹ مافیا کی لوٹ مار کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہو چکی ہے، عثمان بزدار

کرپٹ مافیا کی لوٹ مار کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہو چکی ہے، عثمان بزدار۔ فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ آج بھی اپوزیشن کی اپنی صفوں کے اندر بھرپور انتشار اور افراتفری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے، 2 برس میں کرپشن کا ایک بھی داغ حکومت کے دامن پر نہیں، پاکستان کی تاریخ میں ایسی شفاف حکومت آج تک نہیں آئی جب کہ کرپٹ مافیا کی لوٹ مار کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہو چکی ہے۔


وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیاست کو کاروبار بنانے والوں کے دوغلے چہرے عوام کے سامنے آشکار ہو چکے ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے اپنے دور میں کرپشن کے ریکارڈ بنائے، اپوزیشن ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے، کرپشن کے بوجھ تلے دبی اپوزیشن کو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آج بھی اپوزیشن کی اپنی صفوں کے اندر بھرپور انتشار اور افراتفری ہے، اپوزیشن کی منفی سیاست تیزی سے ختم ہورہی ہے، اپوزیشن کے پاس باتیں کرنے سوا کوئی ایجنڈا نہیں جب کہ اب کرپشن اور لوٹ مار کا دور واپس نہیں آئے گا۔
Load Next Story