بلوچستان میں معدنی وسائل کی دریافت کیلئے کمپنی کے قیام کی منظوری
وزیر اعظم نے صوبے میں مجوزہ منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی کے قیام کی ہدیات بھی جاری کی
وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی ترقیاتی کونسل کے دوسرے اجلاس میں وفاقی وزرا، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی شرکت کی۔ (فوٹو، محکمہ اطلاعات)
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل (قومی ترقیاتی کونسل) کا دوسرا اجلاس ہوا جس میں بلوچستان کے معدنی وسائل کی استعداد بروئے کار لانے کے لیے 'بلوچستان منرل ایکسپلوریشن کمپنی' کے قیام کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر، محمد حماد اظہر، علی حیدر زیدی، عمر ایوب خان، مشیر ان خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق داؤد، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور ڈائریکٹر سی پیک اتھارٹی لیفٹنٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں قومی ترقیاتی ایجنڈہ خصوصاً بلوچستان کے پس ماندہ اور دوردراز علاقوں میں آمدو رفت، آبی وسائل کے بہتر استعمال، زراعت، توانائی، بارڈر مارکیٹوں کے قیام اور گوادر پورٹ سے مکمل طور پر استفادہ کرنے کے لئے مختلف منصوبے زیر غور آئے۔
بلوچستان کے پس ماندہ علاقوں کی ترقی کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں مکمل امن و امان کو یقینی بنانا اور سماجی و اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کو مالی وسائل تو فراہم کیے گئے لیکن عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ان کے مناسب استعمال کو یکسر نظر انداز کیا جاتا رہا جس سے نہ صرف صوبے کا بڑا حصہ پس ماندگی کا شکار رہا بلکہ عوام میں احساس محرومی نے جنم لیا۔
عمران خان نے کہا کہ ہمیں بلوچستان کی عوام کے احساسِ محرومی کا مکمل ادراک ہے جس کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ گوادر کی تعمیر و ترقی کا منصوبہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے علاقے کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گوادر اور سی پیک کے منصوبوں سے مکمل طور پر مستفید ہونے کے لئے ضروری ہے کہ بلوچستان میں روڈ نیٹ ورک، عوام اور خصوصاً نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور انفراسٹرکچر کے قیام پر خصوصی توجہ دی جائے۔
اس ضمن میں وزیرِ اعظم نے وزیر منصوبہ بندی، مشیر خزانہ اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان پر مشتمل کمیٹی کے قیام کی ہدایت کی ہے جو کمیونیکیشن ، زراعت، توانائی اور دیگر مجوزہ منصوبوں کا جائزہ لیکر ترجیحات مرتب کرکے وزیرِ اعظم کو پیش کریں گے۔
اجلاس نے بلوچستان میں معدنی وسائل کی استعداد کو برؤے کار لانے اور فروغ کے لئے بلوچستان منرل ایکسپلوریشن کمپنی کے قیام کی منظوری بھی دی۔