فرانس میں اہل محلہ نے تیسری منزل سے پھینکے گئے بچوں کو کیچ کرکے جان بچالی ویڈیو وائرل

ہمسائیہ نے بچوں کو کھڑکی سے نیچے پھینکا اور اہل محلہ نے بچوں کو کیچ کرلیا

ہمسائیہ نے جلتے ہوئے فلیٹ کی کھڑکی سے بچوں کو نیچے پھینکا اور اہل محلہ نے کیچ کرلیا، فوٹو : ویڈیو گریب

فرانس کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پر خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس پر ہمسائیہ نے فلیٹ میں موجود میں دو بچوں کو کھڑی کی سے نیچے پھینکا جب کہ نیچے موجود دیگر اہل محلہ نے کیچ کر کے بچوں کی جان بچالی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں اہل محلہ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوفناک آتشزدگی کے شکار فلیٹ سے 3 اور دس سالہ بچوں کو بحفاظت نکال لیا۔ ہمسائیہ نے فلیٹ کے اندر داخل ہوکر بچوں کو 33 فٹ کی بلندی سے پھینکا جب کہ پہلے سے نیچے موجود اہل محلہ نے بچوں کو کیچ کرلیا۔

https://youtu.be/Ki5D-TGw_Xw


اپارٹمنٹ میں لگنے والی خوفناک آگ نے چند فلیٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جس کے دوران 17 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 4 وہ افراد ہیں جنہوں نے بچوں کو کیچ کیا تھا اس دوران ایک نوجوان کی کلائی کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر بچوں کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور صارفین نے اہل محلہ کی بہادری اور حاضر دماغی کی تعریف کی جس کی وجہ سے دو بچوں کی زندگیاں محفوظ ہوگئیں۔

 
Load Next Story